اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

سلمان علی آغا کا کپتانی سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (یکم مارچ 2026): پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ورلڈ کپ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ کے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔

میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بطور کپتان ٹورنامنٹ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے وہئے کہا کہ کوچ کے ساتھ مل کر تمام فیصلے کیے۔ ہم ہی سلیکشن میں شامل تھے اور 11 کھلاڑی ہم ہی نے میدان میں اتارے۔

سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ ٹیم دباؤ میں اچھا پرفارم نہیں کیا۔ بیٹنگ میں صاحبزادہ کے علاوہ مجھ سمیت کوئی بلے باز کامیاب نہیں ہوا۔

آخری میچ میں 89 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلنے والے فخر زمان کو ابتدائی میچز میں ڈراپ کرنے کے معاملے پر کہا کہ کپتان نے توجیح پیش کی کہ فخر کو اس لیے نہیں کھلایا گیا، کیونکہ وہ فارم میں نہیں تھے۔

سلمان آغا نے اس ناکامی کے اعتراف کے بعد کپتانی چھوڑنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی کپتانی کا اس وقت فیصلہ کروں گا تو یہ جذباتی پن ہو گا۔ وطن واپس جا کر دو چار دن میں کروں گا۔

’سلمان آغا کپتانی کا اہل نہیں‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں