ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں کپتان سلمان علی آغا غصے میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر کپتان سلمان علی آغا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں غصے میں زمین پر بوتل پھینکتے دیکھا گیا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بھی انہیں سمجھاتے دکھائی دیے۔
اس حوالے سے ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ سلمان آغا آؤٹ ہونے پر افسردہ ہیں، کوچ ان سے بات کررہے ہیں۔
باسط علی نے کہا کہ سلمان علی آغا کے آؤٹ ہونے پر گفتگو ہورہی ہے اور وہ کوچ کی بات کو سن رہے ہیں۔
تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے کہا کہ مجھے بظاہر لگ رہا ہے کہ خواجہ نافع کے جلدی آؤٹ ہونے پر ایسا ہوا ہے۔
کوچ اور کپتان کے درمیان گرما گرمی؟؟ ڈگ آؤٹ میں کس بات پر بحث ہوئی؟؟ پینل میں اہم گفتگو#ARYNews #T20WorldCup pic.twitter.com/pYpOYwXf4y
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 18, 2026
واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صاحبزادہ فرحان کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ پڑھیں: صاحبزادہ فرحان نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے
لورین اسٹین کیمپ 23 رنز بناسکے، الیگزینڈر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نمیبیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


