جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

قومی بولرز کتنے رنز کا دفاع کر لیں گے؟ سلمان علی آغا

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا (11 فروری 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہماری بولنگ لائن ورلڈ کلاس ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں امریکا کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے امریکا کے خلاف اپنی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ آج کے میچ میں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور بیٹرز نے آغاز کے ساتھ بیٹنگ کا اختتام بھی اچھا کیا۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہماری بولنگ ورلڈ کلاس ہے اور جانتے تھے کہ 170 رنز بھی بنائے تو بولرز اس کا کامیابی سے دفاع کر لیں گے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

واضح رہے کہ میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاہم وہ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز ہی بنا سکے اور گرین شرٹس نے 32 رنز سے شکست دے کر گزشتہ ورلڈ کپ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔

پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو شکست دے دی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں