اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز 7 فروری سے ہو گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، 2025 کے ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں کا یہ پہلا مقابہ ہوگا، یہ میچ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ بھارت اپنے گروپ میچ میں 7 فروری کو ممبئی میں امریکا کیخلاف کھیلے گا، 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا سے میچ ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں روزانہ 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں، پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا۔

آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا ہے کہ اگر سری لنکا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو یہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، اسی طرح اگر پاکستان فائنل تک پہنچتا ہے تو فائنل مقابلہ غیر جانبدار مقام پر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں