منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے سے باضابطہ انکار کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی پر غور شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا، بی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان بی سی بی کے مطابق ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا، جس میں حکومت سے مشاورت کے بعد ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہے۔

بنگلادیش کی میچز بھارت سے منتقل کرنیکی درخواست، بھارتی بورڈ کا جواب سامنے آگیا

بی سی بی نے واضح کیا تھا کہ موجودہ حالات میں بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر درخواست کردی گئی ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے میچز کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں