جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: چھوٹی ٹیم نے بڑا ریکارڈ بنا ڈالا!

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ (9 فروری 2026): اسکاٹ لینڈ جیسی چھوٹی ٹیم نے بڑا ریکارڈ بنا لیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں 200 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں مقابلہ بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن پارک میں ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ نے پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم اٹلی کو روندتے ہوئے 73 رنز سے فتح حاصل کی اور ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھولا۔

تاہم اس کے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ نے ایک بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اسکاٹش ٹیم ورلڈ کپ 2026 میں 200 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور کیے۔

رواں میگا ایونٹ میں اس میچ سے قبل 6 میچز ہو چکے ہیں اور اسکاٹ لینڈ کے بعد انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بالترتیب 184، 183 اور 182 رنز بنا کر دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو ہرا کر ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کر لی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں