منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

لگتا ہے کہ مائیک ہیسن پی ایس ایل کی ٹیم ورلڈ کپ میں لے گیا ہے، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (25 فروری 2026): سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوچ مائیک ہیسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی ٹیم لے گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں سے شکستوں پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے کوچ مائیک ہیسن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پلاننگ بہت فضول کی ہے۔ ٹیم دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کوچ پاکستان کی ٹیم نہیں بلکہ پی ایس ایل کی ٹیم ورلڈ کپ کھلانے سری لنکا لے کے گئے ہیں۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میدان میں ہماری ٹیم کے اسٹرگل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہم درست کمبی نیشن نہیں کھلا رہے بلکہ ہم تو یہاں سے ہی ورلڈ کپ کے لیے ہوم ورک کر کے نہیں گئے۔ ساڑھے چار اسپنر اور ڈیڑھ فاسٹ بولر ہیں۔ اسپن کوچ کوئی نہیں ہے، فہیم اشرف کو آل راؤنڈر بنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ ہم کھلاڑیوں کو یوٹیلائز نہیں کر پا رہے۔ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ بابر اعظم کو اوپن کرائیں، اس کا ٹی 20 میں چوتھا نمبر بنتا نہیں ہے۔ جب صائم مستقل فلاپ ہو رہا ہے تو بابر کو وہاں استعمال کریں اگر وہاں بھی نہ چلے تو خدا حافظ کہیں۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ سینئرز کو ساتھ لے کر گئے لیکن بینچ پر تو نہیں بٹھاتے۔ انہیں بڑی ٹیموں کے خلاف کھلاتے اگر نہیں چلتے تو فیصلہ کرتے ان کا آخر ہمیں سینئرز کا فیصلہ بھی تو کرنا ہے کہ انہوں نے مزید ٹی 20 کرکٹ کھیلنی ہے یا نہیں۔

فخر زمان ہمارا سینئر پلیئر ہے، مڈل آرڈر میں ایسے لیفٹ ہینڈر کی ضرورت ہے کہ لیفٹ آرم اسپنر یا لیگ اسپنر کے خلاف ہٹنگ کر سکے، لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم کھلاڑی کو درست کردار نہیں دے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں