کراچی (25 فروری 2026): ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر سابق قومی کپتان نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان ٹیم چھوٹی ٹیموں کو ہرا کر سپر ایٹ مرحلے تک پہنچی ہے۔ پہلے مرحلے میں بھارت اور اب انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز قومی ٹیم اور منیجمنٹ کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کی اس کارکردگی پر دلچسپ الفاظ میں تبصرہ کیا ہے، جس سے شائقین کرکٹ متفق نظر آ رہے ہیں۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بنیادی باتیں درست کیے بغیر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کا مقصد نرسری کلاس میں گئے بغیر دسویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کے مترادف ہے۔‘‘
Aiming to play modern day cricket without getting the basics right is like sitting in a 10th grade exam without going to nursery class.#T20WorldCup
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) February 24, 2026
واضح رہے کہ جب سے مائیک ہیسن قومی ٹیم کے کوچ اور سلمان علی آغا کپتان بنے ہیں، تب سے ان کا زور جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی باتیں کرنے پر رہا ہے۔
’’شاداب خان‘‘ پر محمد حفیظ اور ثقلین مشتاق میں لائیو شو میں گرما گرمی!
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


