کولمبو (15 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا سب سے ہائی وولٹیج مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج ہو رہا ہے لیکن میچ سے قبل میدان میں سانپ نکل آیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا شوپیس میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے کرکٹرز اور شائقین میں جوش وخروش جاری ہے۔
تاہم میچ سے قبل اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا ہے، جو کو دیکھ کر خوف وہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار فٹ لمبا سیاہ سانپ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن سے قبل اسٹیڈیم میں نظر آیا، تاہم گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر اس کو پکڑ کر وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شام ساڑھے 6 بجے میچ شروع ہوگا۔ میچ جیتنے والی ٹیم سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
دوسری جانب اس بڑے میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی ہے۔
پاکستان اور بھارت کیخلاف ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


