جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ کی افغانستان کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (11 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 13 واں میچ گروپ ڈی کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان  بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلا گیا میچ اب تک میگا ایونٹ کے میچوں میں سب سے سنسنی خیز میچ ثابت ہوا، جس کا فیصلہ دوسرے سپر اوور میں ہوا۔

میچ کے 20 اوورز اور پہلے سپر اوور میں مقابلہ برابر رہنے کے بعد دوسرا سپر اوور بھی سنسنی خیز رہا اور جنوبی افریقہ کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 24 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 19 رنز بنا سکی۔

دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کی عظمت اللہ عمر زئی کو ڈیوڈ ملر نے 2 اور ٹرسٹان اسٹوبس نے ایک چھکا لگا کر 23 رنز بنائے۔

افغان بیٹر نے پہلی گیند ضائع کی اور دوسری پر وکٹ گر گئی۔ اب چار گیندوں پر چار چھکے چاہیے تھے۔ رحمان اللہ گرباز نے لگاتار تین چھکے لگا کر میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔ کیشو مہاراج نے پانچویں گیند وائیڈ کرائی۔ تاہم اوور کی آخری گیند پر رحمان اللہ آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل پہلے سپر اوور میں افغان ٹیم نے 17 رنز بنائے اور ہدف کے تعاقب میں پروٹیز بھی 17 رنز پر ہی رک گئے۔

مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کاک اور ریان ریکلٹن کی نصف سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔

افغانستان کی ٹیم بھی اوپنر رحمان اللہ گرباز کے طوفانی 84 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 187 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کے بولر لونگی نگیدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کا یہ میگا ایونٹ میں دوسرا میچ تھا۔ جنوبی افریقہ نے اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جب کہ افغانستان کو نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقہ سے بھی شکست کا ذائقہ چکھنا پڑا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ 14 واں میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان کولمبو میں جب کہ 15 واں میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بھارت میں کھیلا جائے گا۔

کون سی شرائط ماننے پر بھارت سے کھیلنے کا فیصلہ کیا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں