سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا کی نقل کی ہے۔
ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقا سمجھ گیا تھا کہ اسپنرز کو اس پچ پر مشکل پیش آئے گی، کپتان ایڈن مارکرم نے پہلا اوور خود کراویا، ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد ایک اسپنرز کا اوور ختم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جنوبی افریقا نے کیشو مہاراج کے پہلے دو اوور ایک، ایک کرکے کروائے، جہاں پر وکٹ گری ایک اوور کروایا تاکہ یہاں پر بھارتی کھلاڑی ہٹ لگانے جائیں تو وکٹ ملنے کا موقع ملے۔
یہ پڑھیں: جنوبی افریقا سے بدترین شکست کے بعد کیا بھارت سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟
اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقا نے اپنے بولر کو اچھے طریقے سے استعمال کیا، اکٹھے اوورز نہیں کروائے۔ کنڈیشن کے حساب سے ان کی پلاننگ بڑی زبردست تھی۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے بھی پہلا اوور خود کروایا تھا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی وکٹ حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کو 76 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملر نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوالڈ بریوس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 45 رنز اسکور کیے۔ بھارتی باؤلرز میں جسپریت بمراہ سب سے نمایاں رہے جنہوں نے 3 وکٹیں لے کر 15 رنز دیے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئی اور رن ریٹ کے تقاضوں کو پورا نہ کر سکی۔ پوری ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقا کے مارکو یانسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


