ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

احمدآباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان ایڈن مارکرم نے 44 گیندوں پر 86 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

ڈیوڈ ملر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ بریوس اور ریان رکلٹن نے 21، 21 رنز بنائے، اوپنر ڈی کوک 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا، جمی نیشم اور فرگوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 175 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مارک چیپمن کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ڈیرل مچل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کے مارکو جینسن کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، مہاراج اور نگیدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں