ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے 9ویں میچ میں جنوبی افریقا نے کینیڈا کو باآسانی 57 رنز سے شکست دے دی۔
احمدآباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 214 رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی، نگیدی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نوینت دھلیوال کے 64 رنز بھی کینیڈا کو شکست سے نہ بچاسکے، ہرش ٹھاکر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان دلپریت باجوہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے نگیدی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارکو جینسن نے دو، ربادا اور کوربن بوش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تمام خبریں
اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے اور کینیڈا کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان ایڈن مارکرم نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسٹبس نے 34 رنز بنائے۔
کینیڈا کی جانب سے انش پٹیل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو شکست دی جبکہ زمبابوے نے عمان نے کے خلاف پہلی فتح حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


