اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سری لنکا کی بڑے مارجن سے جیت، عمان کو 105 رنز سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینڈی (12 فروری 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو با آسانی 105 رنز سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 16 میچ پالیکیلے گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سری لنکا نے رواں میگا ایونٹ کا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے عمان کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم عمانی ٹیم پہاڑ جیسے اس ہدف کو پانے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 120 رنز ہی بنا سکی۔

عمان کی بیٹنگ لائن سری لنکن بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف دو بیٹر ہی ڈبل فیگر میں پہنچ سکے۔ محمد ندیم نے ناقابل شکست 56 رنز بنائے جب کہ وسیم علی 27 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا اور مہیش تھکشانا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور آئی لینڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 225 رنز اسکور کیے۔

تین سے پانچ نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔ کوشل مینڈس (61)، پون رتھنائیکا (60) اور کپتان دسون شناکا (50) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عمان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جیتن رمانندی رہے، جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق تمام خبریں

پون رتھانکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس میچ میں سری لنکا نے جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے دو ریکارڈ بنائے۔ پہلے 225 رنز اسکور کر کے سب سے بڑا ٹیم اسکور بنایا اور اس کے بعد عمان کو 105 رنز سے ہرا کر رنز کے حساب سے سب سے بڑی جیت حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں