ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

پاکستان یا امریکا، سپر ایٹ میں کون جائے گا؟ فیصلہ آج

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (18 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ سپر ایٹ میں پاکستان جائے گا یا امریکا؟

پاکستان کی بھارت سے شکست اور امریکا کی نیدر لینڈ اور نمیبیا کے خلاف بڑی جیتوں نے گرین شرٹس کے لیے مشکلات کھڑا کر دی ہیں اور اس کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

آج پاکستان نمیبیا کے خلاف میچ اپنا اہم میچ کھیل رہا ہے، جو گرین شرٹس کے لیے ڈو اینڈ ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پہلے راؤنڈ میں ہی ورلڈ کپ کے اخراج کی ہزیمت سے صرف فتح یا بارش ہی بچا سکتی ہے۔ اپ سیٹ پاکستان کو باہر کر دے گا۔

میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے خوب پریکٹس کی اور گزشتہ میچوں میں ہونے والی خامیوں کو دور کیا ہے۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں اور پیسر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ منفرد ایکشن کے حامل اسپنر عثمان طارق نے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں۔ ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

کولمبو آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج میچ کے اوقات میں 50 سے 60 فیصد تک بارش متوقع ہے، جبکہ 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کےد رمیان اب تک صرف ایک ٹی 20 میچ کھیلا گیا ہے جو پاکستان نے 45 رنز سے جیتا ہے۔

واضح رہے کہ سپر ایٹ کے لیے سات ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ گروپ اے سے بھارت، گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے، گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، گروپ ڈی سے جنوری افریقہ اور نیوزی لینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جب کہ حیران کن طور پر آسٹریلیا پہلے ہی راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔

’صاحبزادہ فرحان فارم میں ہیں، ان کو ڈراپ کرنا زیادتی ہوگی‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں