ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ورلڈ کپ فائنل: بھارت نے بنائے وہ ریکارڈز، جو کوئی دوسری ٹیم نہ بنا سکی!

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد (9 مارچ 2026): بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے ساتھ ایسے ریکارڈز بھی بنا ڈالے جو اب تک کوئی اور ٹیم نہ بنا سکی۔

بھارتی ٹیم نے گزشتہ شب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ہرایا اور مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا ایسا اعزاز حاصل کیا تو ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں آج تک کوئی دوسری ٹیم انجام نہ دے سکی۔

اس کے ساتھ ہی بھارت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تین بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھی پہلی ٹیم بن گئی، جس نے 2007 کے اولین ورلڈ کپ کے بعد 2024 اور اب 2026 میں ٹرافی اٹھائی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز نے دو، دو بار میگا ایونٹ جیتا ہوا ہے۔

بھارت نے احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں ٹی 20 چیمپئن کے اعزاز کے دفاع کے ساتھ اپنی سر زمین پر ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ اس کے قبل کوئی میزبان ٹیم ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے۔

فائنل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹوں پر 255 رنز اسکور کیے۔ یہ اب تک ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں فائنل میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ انڈیا نے اس سے اپنا ہی 2024 کے فائنل میں 176 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے تین مختلف فائنلز (2007، 2024، 2026) میں 150 سے زیادہ رنز بنائے۔

بلیو شرٹس کے بیٹرز نے بہترین کارکردگی دکھائی اور پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے 92 رنز بنا ڈالے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاور پلے کا سب سے بہترین اسکور ہے۔

ابھشیک شرما کی تیز ترین نصف سنچری: ابھشیک شرما نے صرف 18 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، جو ورلڈ کپ ناک آؤٹ میچوں کی تیز ترین نصف سنچریوں میں سے ایک ہے۔

اس میچ میں مجموعی طور پر 27 چھکے لگے (18 بھارت اور 9 نیوزی لینڈ)، جو کسی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں سب سے زیادہ ہیں۔

احمد آباد کے فائنل میں 4 وکٹ لیتے ہی جسپریت بمراہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے فاسٹ بولر بھی بن گئے۔ ان کی میگا ایونٹ میں حاصل وکٹوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔

بھارت ایک ورلڈ کپ میں چھکوں کی سنچری کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں