پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

سیمی فائنل اور فائنل میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

اشتہار

حیرت انگیز

(25 فروری 2026): آئی سی سی نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔

بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ مینز کے سپر ایٹ کے مقابلے جاری ہیں، جس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے ناک آؤٹ مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے اور منگل کی شام 7 بجے سے یہ ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ ٹکٹ تمام ٹکٹیں tickets.t20worldcup.com پر خریدی جا سکتی ہیں۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق ترجمان کے مطابق مداح 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے اور دوسرے سیمی فائنل دوسرے سیمی فائنل اور 8 مارچ کو شیڈول فائنل کی نشستیں حاصل کر سکیں گے۔

 

سیمی فائنل ون کے مقام کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا ہے۔ یہ میچ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم یا کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا، جس کا فیصلہ پاکستان کے فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کے بعد ہوگا۔

اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اگر پاکستان کوالیفائی نہیں کرتا لیکن سری لنکا فائنل فور میں جاتا ہے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ہوتا ہے تب بھی یہ سیمی فائنل کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

اگر سیمی فائنل میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں ٹکراتی ہیں تو پھر پہلا سیمی فائنل کولکتہ میں کھیلا جائے گا

فائنل کی بھی یہی صورتحال ہے کہ اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کولمبو میں بصورت دیگر احمد آباد بھارت میں ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق اگر ٹکٹ کسی ایسے مقام کے لیے خریدے جائیں جو سیمی فائنل ون یا فائنل کی میزبانی نہ کرے تو ٹکٹ ہولڈر کو رقم واپس کی جائے گی۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں