اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار 2 سگے بھائی حریف بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

(23 فروری 2026): کرکٹ کی تاریخ میں دو بھائی ایک ہی ٹیم میں تو رہے ہیں لیکن پہلی بار دو بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔

کرکٹ کی کی تاریخ میں اب تک کئی ایسے میچز کھیلے گئے، جن میں دو سگے بھائی حتیٰ کہ تین بھائیوں نے ایک ہی ٹیم کی جانب سے میچ کھیلا لیکن یہ پہلا موقع آیا جب دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔

کرکٹ کی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بھارت جنوبی افریقہ میچ میں پیش آیا۔ تاہم یہ بھائی بطور کرکٹر نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے کوچ ہیں۔

یہ دونوں بھائی ایلبی مورکل اور مورنی مورکل ہیں، جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔
ان میں بڑے بھائی ایلبی مورکل تو اپنی قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کوچ کی حیثیت سے بھارت آئے ہیں۔ جب کہ ان کے چھوٹے بھائی مورنے مورکل بھارت کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Image

دونوں بھائیوں نے جنوبی افریقہ ٹیم کی نمائندگی بھی کی ہے۔ ایلبی مورکل نے پروٹیز کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔

جب کہ مورنے مورکل نے 89 ٹیسٹ میچز، 117 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔

Image

اس ہائی پروفائل میچ سے پہلے، دونوں نے واضح کیا تھا کہ ان کا مقصد اپنی اپنی ٹیموں کو جیتنے میں مدد کرنا ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے میچ میں سب سے زیادہ تناؤ کا شکار ہماری ماں ہوگی کہ وہ کس بیٹے کو سپورٹ کرے۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں