ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: یو اے ای نے کینیڈا کو آخری اوور میں شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں یو اے ای نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دہلی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے کینیڈا کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اریانش شرما نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صہیب خان 29 گیندوں پر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

کپتان محمد وسیم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، علیشان شرفو 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کینیڈا کی جانب سے سعد بن ظفر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کلیم ثنا اور جسکرن سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہرش ٹھاکر کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، نونیت دھلیوال 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شریاس مووا نے 21 رنز بنائے۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد جواد اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں