لاہور (27 فروری 2026): طویل عرصہ سے قومی ٹیم سے دور عمر اکمل نے اپنا اور بابر اعظم کا موازنہ پیش کرنے کے چند گھنٹے بعد یوٹرن لے لیا۔
پاکستان ٹیم میں طویل عرصہ سے منتخب نہ ہونے والے قومی بیٹر عمر اکمل نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنا اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کا موازنہ پیش کرتے ہوئے دونوں کے بیٹنگ اعداد وشمار شیئر کیے تھے۔
تاہم یہ موازنہ پیش کرنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی عمر اکمل نے یوٹرن لیتے ہوئے اس موازنے کو ایک پرستار کی پوسٹ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس کو صرف ری پوسٹ کیا۔
عمر اکمل نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر لکھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا مقصد کبھی بھی بابر اعظم سے اپنا موازنہ نہیں کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں سے ایک ہیں، اور مجھے ان کی کامیابیوں کا بہت احترام ہے۔
عمر اکمل نے کہا کہ یہ کوئی موازنہ نہیں تھا بلکہ فارمیٹ میں کردار کی مناسبت کے بارے میں صرف ایک نقطہ نظر تھا۔
I want to clarify that my aim was never to compare myself with Babar Azam. He is currently one of the top batters in the world, and I have great respect for his achievements. My intention was only to highlight that he is not naturally a middle-order batter in T20 cricket, as that… pic.twitter.com/Agn6l8LVeq
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) February 27, 2026
میرا مقصد صرف اس بات کو اجاگر کرنا تھا کہ وہ قدرتی طور پر ٹی 20 کرکٹ میں مڈل آرڈر بلے باز نہیں ہیں، کیونکہ یہ پوزیشن ان کے بیٹنگ کے انداز کے مطابق نہیں ہے۔
آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف ایک پرستار کی ری پوسٹ تھی اور جان بوجھ کر کسی بھی طرح سے ترمیم نہیں کی گئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


