جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 15.5 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہرمیت سنگھ کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بیس دی لیڈ 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کپتان اسکوٹ ایڈورڈز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وین ڈر مروی 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شیدلے وین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل امریکا نے مقررہ اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رن بنائے تھے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سیتیجا مکاملا نے 51 گیندوں پر 79 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، شبھم رنجانے 48، کپتان مونانک پٹیل 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں