اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

’عثمان خان اب تک خود کو انٹرنیشنل کرکٹ میں نہ ڈھال سکے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 فروری 2026): قومی وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان سے متعلق سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اب تک خود کو انٹرنیشنل کرکٹ کے مزاج میں نہ ڈھال سکے۔

پاکستان ٹیم میں شامل کیے گئے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچز میں رنز کا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہو کر فوری پویلین لوٹ آئے۔ ان کی اس ناکامی پر سابق کرکٹرز تجزیے پیش کر رہے ہیں۔

ایک مقامی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کا کہنا تھا کہ عثمان خان اب تک مجھے اپنی بیٹنگ سے متاثر نہیں کر سکے چاہے وہ تیسرے نمبر پر کھیلیں ہوں، پانچویں یا ساتویں نمبر پر۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ خود کو انٹرنیشنل کرکٹ کے مزاج میں اب تک نہیں ڈھال سکے ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ عثمان کو ورلڈ کپ سے پہلے بھی کافی موقع ملے، وہ ایسے وقت بھی بیٹنگ کے لیے آئے جب 10 سے 15 اوورز ہوتے تھے، مگر وہ ہمیشہ غلط شاٹ مار کر آوٹ ہوئے اور ٹیکنیکلی طور پر خود کو ایکسپوز کیا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان خان کو سمجھنا ہوگا کہ کرکٹ لیگز اور انٹرنیشنل کرکٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر پڑتا ہے اور وہ بیٹر کو وہ پریشر برداشت کر کے اپنی اننگ بنانی ہوتی ہے۔

محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ کوچ مائیک ہیسن اگر سمجھتے ہیں کہ عثمان خان کا ٹیم میں رول فنشر کا ہے تو یقینی طور پر وہ ہارڈ ہٹر ہوں گے، اور میچ کی صورتحال سمجھ کر اس کو ہینڈل کرنا بھی جانتے ہوں گے، تو پھر ٹیم منیجمنٹ کو انہیں اس نمبر ہی بھیجنا چاہیے۔

’بھارت کو عثمان طارق کا خوف ہے‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں