ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

منفرد ایکشن کا راز کیا ہے؟ پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (23 فروری 2026) اپنے منفرد ایکشن کی بدولت دنیائے کرکٹ میں شہرت پانے والے پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے اس ایکشن کا راز بتا دیا۔

عثمان طارق پاکستان کے باصلاحیت بولر ہیں، جو رواں ورلڈ کپ میں اب تک 8 وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ 5 بولرز میں شامل ہیں اور اپنی کارکردگی سے روشن مستقبل کی نوید دے چکے ہیں۔

تاہم دنیائے کرکٹ میں عثمان طارق اپنی کاٹ دار بولنگ سے زیادہ اپنے منفرد ایکشن کی بدولت زیادہ مشہور ہیں۔ حریف ٹیمیں ان کے اس ایکشن سے گھبراتی ہیں اور پاکستان ٹیم اس کو ٹرمپ کارڈ کہتی ہے۔

عثمان طارق نے اپنے منفرد ایکشن سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے دوران یہ انداز اپنایا، بولنگ کو سلو موشن میں دیکھا جائے تو ٹائمنگ مکمل طور پر درست نظر آتی ہے، بس رفتار میں معمولی فرق ہوتا ہے۔

پاکستانی اسپنر کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بولنگ ایکشن کو اس قدر توجہ ملے گی۔ میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔

انہوں نے دنیا بھر کے سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز، تجزیہ کاروں کی جانب سے ملنے والی تعریف کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعریف ان میں مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ بڑھا رہی ہے۔

پاکستانی اسپنر نے بولنگ کے دوران اپنے سر پر مخصوص ہیڈ بینڈ کے بارے میں بتایا کہ بولنگ کے دوران بال اکثر آنکھوں کے سامنے آجاتی تھی جس سے توجہ متاثر ہوتی تھی، اس لیے انہوں نے ہیڈ بینڈ پہننا شروع کیا۔

عثمان طارق نے سپر ایٹ مرحلے کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی اسپنرز نے مخالف ٹیموں کے خلاف واضح حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، اگر وکٹ سے اسپنرز کو مدد ملی تو اپنی منصوبہ بندی پر بہتر انداز میں عمل درآمد کر سکیں گے۔

قومی اسپنر نے کہا کہ نے کہا کہ ہر میچ ایک نیا امتحان ہوتا اور ٹیم کی پوری توجہ اگلے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا عثمان طارق سے متعلق بڑا بیان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں