کراچی (23 فروری 2026): بھارت کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستان ٹیم کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، مسئلہ ان کے پریشر میں آنے کے بعد گھبرانے میں ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کسی بھی ٹیم کے خلاف دباؤ میں آنے پر گھبرانے کے بجائے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔
وریندر سہواگ نے پاک بھارت مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں پاک بھارت میچوں میں جو کچھ دیکھا، اس سے صاف نظر آیا کہ بھارت دباؤ کو پاکستان سے بہتر طریقے سے ہینڈل کرتا ہے۔
سابق اوپنر نے پاکستان ٹیم کو ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی میں گرین شرٹس جب بھی میدان میں دباؤ میں آئے تو انہوں نے گھبرانے کے بجائے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی اور فتوحات سمیٹیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان ٹیم میدان میں جارحیت دکھانے کے بجائے گھبراتی ہے اور دفاعی انداز اختیار کرتی ہے، جس کا نتیجہ ہمیشہ منفی نکلتا ہے۔
وریندر سہواگ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم میں مثبت ارادے کی کمی ہےاس کو دفاعی انداز اختیار کرنے کے بجائے حملہ آور انداز اختیار کرتے ہوئے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہوگی، یہ پاکستسان کرکٹ کے لیے سب سے بہتر ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: کل پاک انگلینڈ میچ ہوگا یا بارش؟ اہم خبر آ گئی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


