کراچی (25 فروری 2026): بھارت اس وقت ٹی 20 ورلڈ کپ میں مشکل صورتحال میں ہے انڈیا ویسٹ انڈیز میچ سے قبل ایک دلچسپ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی انفلوئنسر سارو ہالڈر نے ویسٹ انڈین بیٹر روومن پاول کے ہمراہ ویسٹ انڈیز اور انڈیا میچ سے قبل دلچسپ ویڈیو بنائی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سارو ہالڈر ایک بھارتی کرکٹ شائق کے روپ میں کہتا ہے کہ بھائی اس وقت ورلڈ کپ انڈیا میں ہے رے اور انڈیا اس وقت دفاعی چیمپئن ہے رے۔ اس کے بعد وہ رونا شروع کر دیتے ہیں۔
روومن پاول حیران ہو کر پوچھتے ہیں کیا ہوا رہے؟
سارو کہتا ہے کہ بھائی پچھلی بار جب 2016 میں تم انڈیا آئے تھے رے تو تمہارے بھائی بندوں رسل، گیل، سمشز براوو نے ہمیں سیمی فائنل میں ہمیں خوب رلایا تھا رہے۔
ویسٹ انڈین بیٹر کہتا ہے کہ سوری رے۔
بھارتی انفلوئنسر پھر کہتا ہے کہ ارے چیمپئن گانے میں جتنی بار چیمپئن بولا ہے، اتنی بار چیمپئن بننا ضروری نہیں ہے رہے اور پھر رونا شروع کر دیتا ہے۔
روومن اس کو تھپرڑ مار کر کہتا ہے کہ ٹھیک ہے رے۔
سارو آخر میں اس سے کہتا ہے کہ اس بار نا تم کم چھکے مارنا رے۔
ویسٹ انڈین ہٹر کہتا ہے کہ ماریں گے، اسٹیڈیم کے باہر ماریں گے۔۔۔۔۔ ہر بال پر ماریں گے۔۔۔۔ گھما، گھما کے ماریں گے۔۔۔۔ اٹھا اٹھا کے ماریں گے۔۔۔۔۔۔ دونوں ہاتھوں سے ماریں گے۔
جس کے بعد بھارتی انفلوئنسر ابھیشیک کو پکارتے اور روتے ہوئے بھاگ جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


