اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی 35 رنز سے شکست دے دی۔

ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

رچی بیرنگٹن 42 اور ٹام بروس 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج مونسے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کیں، جیسن ہولڈر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شامار جوزف اور گوڈاکیش موتی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، فہیم اشرف کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈ کو شکست

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

شمرون ہیٹ مائر 64 اور برینڈن کنگ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، شرفین ردرفورڈ نے 26 اور روومین پاول نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کری نے دو، مائیکل لیسک، اولیویئر اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں