پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ:‌ زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(13 فروری 2026): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم  146رنز بنا سکی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا 19 واں میچ آج آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

زمبابوے نے اپنے مقررہ اوور میں 169 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا تھا، زمبابوے ٹیم کے برائن بینیٹ 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح زمبابوے نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

تاریخی طور پر آسٹریلیا اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تین بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں، جہاں کینگروز کو دو فتوحات کے ساتھ برتری حاصل ہے، جبکہ زمبابوے نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

زمبابوے نے ماضی میں آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (2007) میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈوارشوئس، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو رینشا، مارکس اسٹونیس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

جبکہ زمبابوے کی ٹیم میں سکندر رضا (کپتان)، برائن بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریڈلے ایونز، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا، ٹونی منیونگا، تاشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا اور برینڈن ٹیلر شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں