ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
پالی کیلے میں کھیلا جانے والے آئرلینڈ اور زمبابوے کے میچ میں بارش کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا، زمبابوے نے 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، کینگروز ٹیم تین میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔
آسٹریلیا کا صرف ایک مچی باقی ہے اگر کینگروز وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔
View this post on Instagram
زمبابوے نے دو میچ جیتے ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ آئرلینڈ بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔
یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا کو با آسانی ہرا کر نیوزی لینڈ بھی سپر 8 میں پہنچ گیا
اس سے قبل چنئی کے چدمبرا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا اور سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی چھٹی ٹیم بن گئی۔
کینیڈا کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 174 رنز کا ہدف کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 15.1 اوورز میں حاصل کر کے گروپ میں تیسری جیت حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


