ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 8ویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی جانب سے دیا جانے والا 104 رنز کا ہدف زمبابوے نے باآسانی 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر برائن برینٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے، مرومانی نے 21 رنز بنائے، کپتان سکندر رضا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

عمان کی جانب سے سفیان محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل عمان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوئی، ونایک شکلا 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سفیان محمود نے 25 رنز بنائے، ندیم خان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی اور بریڈ ایونز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو باآسانی 73 رنز سے شکست دی تھی، اٹلی کی ٹیم 208 رنز کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

مائیکل لیسک کو 5 گیندوں پر 20 رنز بنانے اور 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں