سڈنی (25 مارچ 2026): آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ مینز کا اگلا میلہ 2028 میں سجے گا اور اس کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر کریں گے، میگا ایونٹ کے میچز کے لیے میزبانی شہروں کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے میچز کے لیے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے۔
2028 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بحیثیت میزبان کوالیفائی کیا ہے، جب کہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے سپر ایٹ کھیل کر کوالیفائی کر لیا۔
سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی حالیہ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کی بنیاد پر ورلڈ کپ 2028 کھیلنے کی حقدار قرار پائی ہیں، جب کہ افغانستان، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ نے آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔
چیف ایگزیکٹو ورلڈ کپ جوئل ماریسن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2028 بہترین انداز میں کرائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


