کلکتہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے جس کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم آج رات دہلی سے کولمبو روانہ ہوجائے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جارح مزاج اوپنر بلے باز ابھیشک شرما معدے کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں بھی داخل رہے۔ طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہوں نے ٹیم جوائن کرلی ہے۔
شرما کی جسمانی کمزوری پریشان کُن ہے جس پر میڈیکل ٹیم کام کر رہی ہے۔ بھارتی بلے باز کو پاکستان کے خلاف کھلانے کا فیصلہ کل کولمبو میں ٹریننگ سیشن کے دوران ہوگا۔
ارشدیپ سنگھ کے ساتھ ایک ویڈیو میں ابھیشک نے اپنی صحت سے متعلق بات بھی کی ہے جس میں انہوں نے صرف دال چاول کھانے اور وزن کم ہونے کی نشاندہی کی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شرما کا تکلیف کے دوران 2 کلو وزن کم ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


