جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:‌ افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹ سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی(16 فروری 2026): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج کے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا 28واں میچ پیر کے روز افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے یو اے ای کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا، افغان ٹیم نے 161 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، ابراہیم زادران تریپن اور عمرزئی چالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 15 بار ایک دوسرے کے مدِ مقابل آ چکی ہیں جس میں افغان ٹیم کا پلہ بھاری رہا ہے۔ افغانستان نے 12 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم اب تک صرف 3 میچ جیت سکی ہے۔

 افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، صدیق اللہ اٹل، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان (کپتان)، مجیب الرحمان، نور احمد اور ضیاء الرحمان شریفی ٹیم میں شامل ہیں۔

جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آریانش شرما (وکٹ کیپر)، محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، صہیب خان، سید حیدر، ہرشیت کوشک، محمد عرفان، حیدر علی، سمرنجیت سنگھ، جنید صدیقی اور محمد جواد اللہ کھیل رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں