تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ جاری کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، میگا ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا نغمہ جاری کردیا، کارٹونک کیریکٹر پر مشتمل ویڈیو میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کیرون پولارڈ، گلین میکسویل اور راشد خان کو ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو شروع ہوتے ہی مختلف ممالک کے شہر دکھائے گئے ہیں جس میں جمیکا، ممبئی، آکلینڈ، کراچی، کو دکھایا گیا ہے اور ان مختلف شہروں کے رہنے والوں کو کام کاج چھوڑ کر میچ دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے جس میں ٹاپ کی آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر سے بھارت سے کھیلے گی جبکہ گرین شرٹس 26 اکتوبر کو کیوی سے ٹکرائیں گے۔

Comments

- Advertisement -