منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلوی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے ایرون فنچ کو ٹیم کی قیادت سونپتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس مرتبہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں جگہ دی گئی ہے، جس میں ایڈم زامپا اور ایشٹن ایگار کے ساتھ ساتھ مچل سویپسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی نئی قیادت ایرون فنچ گھٹنے کی سرجری کے باعث ایونٹ میں شامل ہونے کے قابل نہیں تھے تاہم انہوں نے اپنی فٹنس کو بحال کرکے ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنایا اور ٹیم کی قیادت کا تاج اپنے سر سجایا۔

- Advertisement -

مذکورہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن سمیت تمام اہم کھلاڑیوں کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مچل مارش، میتھیو ویڈ، ایشٹن ایگار، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا، جوش ہیزل وڈ، مارکس اسٹوئنس، مچل سویپسن اور جوش انگلس۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں