تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو شکست دے دی

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

برسبین میں زمبابوے کی ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی فتح کے قریب پہنچ کر ہار گئی، میچ کے اندر آخری لمحات میں کئی ڈرامائی موڑ آئے تاہم مقررہ 20 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ کا آغاز آغاز انتہائی تباہ کن ہوا اور صرف 35 رنز کے مجموعے پر تین جب کہ 69 کے مجموعے پر آدھی ٹیم واپس پویلین لوٹ چکی تھی۔

تاہم زمبابوے کے سین ولیمز اور ریان برل لڑکھڑاتی بیٹنگ کا سہارا دیا اور بنگلہ دیشی بولروں کا مقابلہ کرتے ہوئے میچ کو فتح کے قریب لے آئے، انیسویں اوور میں سین ولیمز 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

آخری اوور بنگلہ دیش کے مصدق حسین نے کرایا جس میں زمبابوے کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے، نئے آنے والے بلے باز نے آتے ہی چھکا اور چوکا مار کر میچ میں سنسنی پیدا کی، آخری اوور کی تیسری گیند پر جب زمبابوے کو جیت کے لیے 5 رنز درکار تھے تو وکٹ کیپر نور الحسن نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں کو اسٹمپ کردیا یوں ابتدائی طور پر بنگلہ دیش کے چار رنز سے فتح یاب ہونے کا اعلان ہوا مگر امپائر نے ٹی وی ری پلے کے بعد گیند کو نو بال قرار دے کر میدان سے واپس لوٹ جانے والے بلے بازوں کو واپس بلا لیا جب کہ جیت کا جشن مناتے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں اور شائقین کو بھی سانپ سونگھ گیا۔

جب بلے باز میدان میں واپس آئے تو آخری بال جو کہ فری ہٹ تھی اس پر زمبابوے کو صرف چار رنز درکار تھے تاہم بلے باز اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ریان برل 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے اپنے کوٹے میں چار اوورز میں 19 رنز دے کر 3 وکٹيں حاصل کیں، مستفیض الرحمٰن اور مصدق حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تسکین احمد کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین نے 55 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں ایک چھکا اور سات چوکے شامل تھے، آصف حسین 29 اور کپتان شکیب الحسن 23 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ اور بلیسنگ نے دو، دو جب کہ سکندر رضا اور سین ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی فتح کے بعد پاکستان کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -