منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

’نواز اور شاداب کا بھارت کیخلاف پرفارم کرنا بہت ضروری ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سلمان علی آغا کے علاوہ کوئی بھی مڈل آرڈر بلے باز نہیں ہے، اس کے بعد آتے ہیں محمد نواز اور شاداب خان، ان دونوں کا بھارت کے خلاف پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ایک لیفٹ ہینڈر ہمیں نمبر 4 اور 5 کے درمیان یعنی مڈل آرڈر میں چاہئے، کیونکہ ہمارے پاس صائم ایوب کے بعد 6 نمبر تک رائٹ ہینڈر بلے باز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹ ہینڈر بلے باز کا ہونا اس لئے ضروری کہ وہ مخالف ٹیم کے اسپنر کو قابو کرسکے اور بڑی ہٹ مار سکے۔

باسط علی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے شاہین شاہ آفریدی اس میچ میں آپ کو بالکل مختلف نظر آئیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے شاید میں غلط ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد رضوان کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اسپیشل ٹرانسمیشن کے دوران بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا تھا کہ رضوان کو کم اسٹرائیک ریٹ اور اسٹرائیک کو مؤثر طریقے سے نہ روٹیٹ کرنے کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ رضوان، خواجہ نافع سے زیادہ مضبوط آپشن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ نافع میں صلاحیت ہے لیکن ان کے اعدادوشمار اتنے اچھے نہیں ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ اور تجربہ دوسرے کیپرز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ اگر کسی متبادل کی ضرورت ہو تو محمد رضوان کو پہلا انتخاب ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بھارت کی کنڈیشنز محمد رضوان کو سپورٹ کرتی ہیں جہاں انہیں ٹیم میں 5 یا 6 نمبر پر رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ رضوان کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے جس سے میں متفق نہیں ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں