اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ(7 جنوری 2026): بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلا دیش پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کا کوئی دباؤ یا الٹی میٹم نہیں آیا ہے۔

بنگلا دیشی بورڈ کے مطابق اس حوالے سے زیر گردش رپورٹ غلط ہے، آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی قسم کی ایسی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔

بنگلہ دیش بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی حفاظتی انتظامات پر تشویش دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، بنگلہ دیش بورڈ اور آئی سی سی مزید بات چیت کر کے مسئلہ حل کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے حفاظتی خدشات کی وجہ سے ورلڈ کپ میچز کیلئے بھارت نہ جانے کا اعلان کیا تھا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بھاررتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر یہ درخواست دی تھی، تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش کو طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارت میں میچز کھیلنے کا کہا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس ضائع ہونے کا امکان ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں