ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت نہ جانے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک اور خط لکھ دیا۔
رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نہ جانے کے معاملے پر کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کا موقف معلوم کیا گیا تھا جس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر کھیل آصف نذرل نے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے پر قائم رہنے سے آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی روشنی میں بی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دوبارہ خط لکھتے ہوئے رابطہ کیا ہے اور بنگلا دیش کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ بی سی بی نے کیس کو آئی سی سی انڈی پینڈنٹ ڈسپیچ ریزولوشن کمیٹی کو بھجوانے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں سکیورٹی خدشات اور فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے باہر کرنے کے بعد بنگلا دیش نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے ایک روز پہلے بنگلا دیش کی جگہ کسی نئی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


