The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ایمریٹس ایئرلائن کے نئے طیارے کا ’ڈیبیو‘

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی ایمریٹس ایئرلائن کی نئی ایئربس میگا ایونٹ کے رنگ میں رنگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز پر جہاں ایک طرف شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے وہیں اس بڑے ایونٹ کے لیے ایمریٹس ایئرلائن نے بھی اپنی ایئربس 380 کو کھیل کے لیے سجایا لیا۔

ورلڈکپ انتظامیہ اور اماراتی ایئرلائن نے پارٹنر شپ کے طور پر نئی ایئربس کو میگا ٹورنامنٹ کے ‘لوگو’ سے مزین کیا، بھارتی کرکٹ شیکھر دھون نے نئی ایئربس کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ایمریٹس ایئرلائن کے انجینیئرز کی کرکٹ ٹیم بھی موجود رہی۔ تقریب کے دوران پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی بھی دکھائی گئی۔

دریں اثنا ایمریٹس ایئرلائن کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ بطروس کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش اور پرجوش ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ ہمارے گھر امارات میں منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کرکٹ ورلڈکپ کے لیے ایمریٹس کے آفیشل ایئرلائن اور پارٹنر بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں