ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا بڑا فیصلہ لیا، ہمیں بنگلا دیش کیساتھ کھڑے ہونا چاہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ پر ہم نے بڑا فیصلہ لیا ہے کہ 15 فروری کو بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کامؤقف ہے یہ کھیل کا میدان ہے سیاستی میدان نہیں، کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بنگلادیش کیساتھ پوری طرح کھڑا ہونا چاہیے یہ ہمارا مناسب فیصلہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج نے حملہ کیا، ہماری فورسز نے دہشت گردوں کےحملے کا بھرپورجواب دیا، 180 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاگیا، 17اہلکاروں نے بہادری سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے گوادرمیں 5بچوں اورخواتین کو شہید کیا، قوم شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ، پی ایس ایل کے میچز بھارت میں نہیں دکھائے جائیں گے

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے 2010کےاین ایف سی ایوارڈ میں کےپی کیلئے ایک فیصد رکھا، 2010 سے 800ارب روپے کےپی کو این ایف سی کے ذریعے دیئے گئے، سہیل آفریدی نے کہا سیف سٹی مکمل ہونے والا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ سہیل آفریدی نے کچھ بقایاجات کا ذکر کیا جس پر میں نے احسن اقبال کو ہدایت دی، وزیراعلیٰ کےپی سے اچھی گفتگو ہوئی امید ہے اب معاملہ آگےبڑھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا، میں، نائب وزیراعظم اورفیلڈمارشل ایرانی قیادت سے رابطے میں رہے، ہم ایران کےساتھ رابطے میں رہے، بھائی کی طرح کردارادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ قطر، ترکیہ، مصر، سعودی عرب نے بھی بات چیت کےلیے کردار ادا کیا، کوشش کی جارہی ہےکہ خطے میں دیرپا امن کو قائم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 5 فروری یوم کشمیر پر پشاور سے لےکر کراچی تک اظہاریکجہتی کریں گے، کشمیریوں کے ساتھ پاکستانیوں کی والہانہ وابستگی کا اظہارکریں گے، میں خود بھی اپنےساتھیوں کے ساتھ آزادکشمیرجاؤں گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج قازقستان کے صدر پاکستان تشریف لائے ہیں، قازقستان کے صدر کیساتھ بہت اچھی ملاقاتیں رہی ہیں، قازقستان کے صدر نے پاکستان کیساتھ بھرپور دوستی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ قازقستان کے صدر نے مجھے دل کی گہرائیوں سے اس سال پھر دورے کی دعوت دی ہے، قازقستان اور پاکستان کےدرمیان 5سالہ منصوبہ بندی کیلئے ورکنگ گروپ بنایا ہے، پرامید ہوں کہ قازقستان کیساتھ معاشی تعلقات تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

فیصلہ ہوگیا! پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں