تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ٹی 20 ورلڈ کپ، ہندو برادری بھی آج پاکستان کی فتح کیلیے دعاگو

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور پاکستان کی ہندو برادری بھی قومی ٹیم کی فتح کیلیے دعا گو ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا میدان کوئی بھی ہو لیکن اگر مدمقابل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہوں تو پھر دنیا بھر کی نظریں اسی مقابلے پر مرکوز ہوجاتی ہیں اور اگر ٹورنامنٹ ہو ورلڈ کپ تو پھر یہ تو کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹج ٹاکرے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، جہاں پوری قوم پاکستانی ٹیم کی فتح کے لیے دعا گو ہے وہیں ہندو برادری بھی قومی ٹیم کی جیت کی خواہاں ہے۔

روایتی حریف بھارت سے مقابلے میں قومی ٹیم کی فتح کیلیے پاکستان کی ہندو برادری نے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق مندروں میں پوجا پاٹ اور پراتھنا کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔

اس حوالے سے مختلف شہروں کے مندروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہندو برادری کے مرد و خواتین سمیت بچے اور بوڑھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی ٹیم کی فتح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ، آج پاک بھارت مدمقابل ہوں گے

اس موقع پر کئی افراد نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ سال کی کارکردگی کو دہراتے ہوئے ہندوستان کو دھول چٹائے گی اور نہ صرف آج بھارت سے مقابلہ جیتے گی بلکہ ٹورنامنٹ کا اختتام بھی ٹرافی کے حصول کے ساتھ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -