The news is by your side.

Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف میچ کیسے جیت سکتے ہیں؟ جاوید میانداد نے بتا دیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا طریقہ بتایا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ بھارت کے خلاف جیت کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے، ہر کھلاڑی کو اپنی ذمے داری ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہر کھلاڑی کو اپنی ذمےداری کا احساس بھی کرنا ہوگا۔

میانداد کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں پرفارمنس دینے والا ہی اچھا کھیلے، بھارت کے خلاف جیت کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے لہذا قومی اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی اپنی ذمے داری پر توجہ دے۔

قومی اسکواڈ کی تیاریاں، بولرز کا کامیابی سے اہداف کا دفاع

لیجنڈری بلے باز نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی سی بھی رمیز راجہ جیت اور کرکٹ پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 ‏اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں