تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جوفرا آرچر نے کس پاکستانی کھلاڑی کو فیورٹ قرار دیا؟

لندن: انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے اسٹار فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

جوفرا آرچر نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دیا ہے۔

آرچر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی بلے بازوں کو مختلف انداز سے چیلنج اور گیند کو بہترین انداز میں سوئنگ کرتے ہیں، چھ فٹ چھ انچ قد کی بدولت وہ وکٹ پر باؤنس نکالتے ہیں جو دوسرے نہیں کرپاتے۔

انگلش فاسٹ بولر نے دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے کیگیسو ربادا، افغانستان کے راشد خان، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک اور ویسٹ انڈیز آندرے رسل کو بھی فیورٹ قرار دیا۔

جوفرا آرچر کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے، واضح رہے کہ جوفرا آرچر کی فہرست میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -