ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغان کرکٹر محمد نبی پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میچ کے دوران افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کی زد میں آگئے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد نبی نے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جو کہ پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 سے متعلق ہے۔ یہ شق انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کی ہدایت نہ ماننے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز پر پیش آیا، جب نبی نے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی کی کلائی پر بندھے بینڈ کے حوالے سے امپائرز سے بحث کی تھی۔

محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر اظہر علی حیران

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انتہائی سنسنی خیز میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے تقریباً باہر پہنچا دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں