جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: قومی کرکٹ اسکواڈ دبئی روانہ، 24 اکتوبر کو بڑا ٹاکرا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ دبئی روانہ ہوگیا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا 30 رکنی اسکواڈ خصوصی طیارے سےدبئی روانہ ہوا، قومی کرکٹ ٹیم 18 اور 20 اکتوبر کو بالترتیب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ لاہور سے متحدہ عرب امارات(یواے ای) روانہ ہوا، کھلاڑی ایک ساتھ نجی ہوٹل سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا گروپ فوٹو سشین بھی ہوا، ہوائی اڈے پر کپتان بابراعظم کو ستائیسویں سالگرہ پر کیک بھی پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

روانگی کے موقع پر کوچز اور کھلاڑی پرجوش دکھائی دیئے۔ یو اے ای میں کھلاڑی ایک روز کے قرنطینہ کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف فارم اور فٹنس کو پرکھنے کے لیے وارم اپ میچ کھیلیں گے۔

پاکستان مشن ورلڈ کپ کا آغاز چوبیس اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا، قومی ٹیم ناصرف بھارت کو پچھاڑنے بلکہ بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے بھی پرجوش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں