بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 17ویں میچ میں اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے نیپال کی جانب سے دیا جانے والا 124 رنز کا ہدف 12.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

اوپنر جسٹن موسکا نے 44 گیندوں پر 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انتھونی موسکا نے 62 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔

اس سے قبل نیپال اور اٹلی کے درمیان مقابلہ جاری ہے، نیپال نے اٹلی کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دیا ہے۔

  اٹلی اور نیپال کی ٹیمیں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں، ایونٹ کے اس اہم معرکے میں اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیپال کی ٹیم 19.3 اوور میں 123 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اٹلی اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، دونوں ٹیمیں اس سے قبل کبھی اس فارمیٹ میں مدمقابل نہیں ہوئیں۔

اٹلی کی ٹیم میں اینتھنی موسکا، جسٹن موسکا، جے جے اسمتس، ہیری میننٹی (کپتان)، بین میننٹی، مارکس کیمپوپیانو، گرانٹ اسٹیورٹ، گیان میڈ (وکٹ کیپر)، جسپریت سنگھ، کرشن کالوگاماگے اور علی حسن شامل ہیں۔

جبکہ نیپال کی ٹیم  میں کشال بھرٹیل، آصف شیخ (وکٹ کیپر)، روہت پوڈیل (کپتان)، دیپندر سنگھ ایری، عارف شیخ، لوکیش بم، گلشن جھا، کرن کے سی، نندن یادو، سندیپ لامیچانے اور للت راج بنشی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں