انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج بھی دو مقابلے ہوں گے، پہلے مقابلے کیلئے نیدرلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کے تحت منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس میں نیدرلینڈ اور آئرلینڈ آمنے سامنے ہوں گے جب کہ دوسرے مقابلے میں شام 7 بجے سری لنکا اور نمیبیا ٹکرائیں گے۔
ایونٹ کے دوسرے روز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ نے ٹاس جیت پر آئرلینڈ کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
- Advertisement -
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں عمان کامیاب
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو ہرا دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے کوالیفائنگ میچز میں عمان نے پاپوا نیوگنی اور اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔