تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے جانے والے 173 رنز کے تعاقب اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔

جارج منسے 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل لیسک کی 42 رنز کی اننگز بھی اسکاٹ لینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

کائل کوئٹزر 17 رنز بنا کر بولٹ کا نشانہ بنے، میتھیو کروس 27 رنز بنا کر ساؤتھی کو وکٹ دے بیٹھے، رچی برینگٹن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

گلین فلپس 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، کپتان کین ولیم سن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بریڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو، وکٹیں حاصل کیں، مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجرڈ جوش ڈیوی کی جگہ الاسدیر ایوان کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کائل کوٹزر بھی بطور کپتان ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

کیویز کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بھارت کے خلاف فائنل الیون کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت اور افغانستان آج آمنے سامنے

نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ کو افغانستان نے با آسانی زیر کیا تھا۔

گروپ ٹو میں شامل نیوزی لینڈ نے دو میچ کھیلے ، جن میں سے ایک میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، آج کا میچ جیتنے کی صورت میں کیویز کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے۔

اسکاٹ لینڈ سپر مرحلے میں شامل ہونے کے باوجود ابھی تک فتح سے محروم ہے، ٹیم نے دو میچز کھیلےہیں، دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کو ابھی پاکستان، انڈیا سے میچز کھیلنے ہیں۔

Comments

- Advertisement -