جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش کے نائب کپتان نے کوہلی پر ’دھوکا دہی‘ کا الزام لگادیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو5 رنز سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے میچ کو بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود کیا گیا تو بنگلہ دیش کو 151 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔

ویرات کوہلی نے شاندار 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کے ایل راہول 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سوریا کمار یادو نے 34 رنز بناسکے۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شکیب الحسن دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC T20 World Cup (@t20worldcup)

میچ کے بعد بنگلہ دیش کے نائب کپتان نور الحسن نے الزام عائد کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے ’جعلی فیلڈنگ‘ کی ہے ہمیں بطور پنالٹی پانچ اضافی رنز ملنے چاہیے تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران 6.2 اوورز میں 63 رنز پر لٹن داس دوسرا رن لینے کے لیے کریز میں پہنچے تو کوہلی نے وکٹ کیپر کے پاس گیند جانے کے باوجود چکما دینے کی کوشش کی تاکہ داس کو ایسا لگے کہ گیند ان کے ہاتھ میں آگئی ہے لیکن وہ کریز میں پہنچ چکے تھے۔

دی بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی نے امپائر کو مبینہ جعلی فیلڈنگ کی اطلاع دی تھی لیکن انہوں نے اس پر ایکشن نہیں لیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بحث و مباحثہ شروع ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں