اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف فتح نہ سمیٹ سکی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا مثبت آغاز فراہم نہ کر سکی اور بھارت کے خلاف میچ کو یادگار نہ بنا سکی۔

ایجبسٹن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے اپنے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے 170 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

منیبہ علی41، عالیہ ریاض18، عائشہ ظفر اور گل فیروزہ 12،12رنز بنا سکیں جب کہ پاکستان کی7 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔

بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 10رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، شری چرانی نے 3 اور شفالی ورما نے ایک کھلاڑی آؤٹ کی۔

May be an image of text that says "WORLDCUR WORLD EHOLANDS LAA222 น 223 ONO ONE NATION ONE PASSION ISTAN សត Kc TE KCC CC * 170-6 (20 OVERS) Vs INDIA WOMEN WON By 64 RUNS 106 (17 OVERS)"

 بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

سمرتی مندھانا 44گیندوں پر 68رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ ریچاگھوش نے جارحانہ34 اور ہرمن پریت نے 36رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ رامین شمیم اور تسمیہ رباب نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کی۔

یہ میچ پاکستانی کپتان کے لیے یادگار بن گیا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 50 وکٹیں مکمل کیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے بہت اچھی لگ رہی ہے پچھلے ورلڈکپ سے بہت زیادہ اعتماد ملا ہے اور میچ کےلیےبہت زیادہ پرجوش ہیں۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ لگ رہا ہے پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہے ہم بھی ٹاس جیت جاتےتوبیٹنگ ہی کرتے ہمارے پاس بہترین بولرز ہیں،کوشش کریں گےکم اسکور تک بھارت کو محدود کریں ہمارے پاس بہترین اسپنر اور اچھے فاسٹ بولرہیں۔

اسپورٹس مین اسپرٹ کو تار تار کرنے والے بھارت نے مردوں کے بعد ویمنز ورلڈکپ میں بھی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔ بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں